ریحام خان کی کتاب سے پی ٹی آئی کی صفوں میں بھونچال

rehmanimage

لاہور: ریحام خان کی بند کتاب نے نیا محاذ کھول دیا، کتاب نے آنے سے پہلے ہی  پی ٹی آئی کی صفوں میں ہلچل مچادی، کئی کھاتے کھول دیے۔ کتاب میں کیا لکھا ہے؟ اور کس کس کے بارے میں لکھا ہے؟ چہ مگوئیوں کا بازار گرم ہے، الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔

حمزہ علی عباسی کے ہاتھ لگا  کتاب کا مسودہ جوکہ سیاسی بونچھال لے آیا۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کتاب کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا، فواد چوہدری نے ریحام خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

تحریک انصاف کے رہنما نے ریحام خان سے چوبیس گھنٹے میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

loading...
loading...