ریحام خان کی کتاب، معافی نہ مانگنے پر کارروائی کی دھمکی

fawadimage

لاہور: ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ریحام خان اپنے کتاب کے مواد کی تردید کریں اور اس پر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کہتے ہیں سارے معاملات کے پیچھے رائے ونڈ کا ہاتھ ہے رائے ونڈ نیٹ ورک حسین حقانی کے ذریعے آپریٹ ہورہا ہے، نوازشریف مخالفین پر اسی طرح الزامات لگواتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  شہبازشریف نے ریحام خان کو ایک لاکھ پاؤنڈ دیے جبکہ احسن اقبال نے مریم نواز سے ان کی ملاقات کرائی، انہوں نے احسن اقبال کی ای میلز کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کردیا۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ان کی کتاب کے مواد کو  گھٹیا اور واہیات قرار دیا، معافی کا مطالبہ بھی کردیا۔فواد چوہدری نے کتاب کو قبل از وقت دھاندلی قرار دیا اور بولے الیکشن کمیشن نوٹس لے، ایسی کتاب پر پابندی لگا دینی چاہیے، اس اسکیم کےپیچھے رائے ونڈ نیٹ ورک ہے جو حسین حقانی کے ذریعے آپریٹ ہورہا ہے۔

فواد چوہدری نے شہبازشریف کی جانب سے ریحام خان کو  ایک لاکھ پاؤنڈ دینے کا الزام بھی دہرا دیا، ساتھ ہی احسن اقبال کی ای میلز کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

فواد چوہدری نے انتخابات کے نامزدگی فارم میں تبدیلی پر بھی تنقید کی اورکہا ڈاکوؤں اور چوروں کو بچانے کیلیے تبدیلی کی گئی، تمام تر صورتحال کے باوجود الیکشن لڑیں گے اور کل تک تمام امیدواروں کا اعلان کردیں گے۔

loading...
loading...