روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ،71افراد ہلاک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ماسکو:روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ،جس میں عملے کے 6 ارکان سمیت 71افراد ہلاک ہوگئے۔

مسافر طیارہ دارالحکومت ماسکو سے اورسک شہر جارہا تھا تاہم طیارے کا اڑان بھرنے کے چند منٹوں بعد ہی رابطہ منقطع ہوگیااورطیارہ ماسکو کے قریب ارگونو کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق ،جہاز میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں ، طیارے کا ملبہ برفانی علاقے میں بکھرا ہوا ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ مسافر طیارے کی تباہی کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا۔

حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم لاشوں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔