روس اور چین کو روکنے کیلئے خلائی فورس کا قیام ضروری قرار

Image result for space force

واشنگٹن: غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اپنی مسلح افواج کی تاریخ میں ایک اور عظیم باب کا آغاز کرتے ہوئے خلائی فورس کو قیام میں لایا جائے، جس سے نئی نسل کے خطرات کو شکست دی جائے۔

امریکی نائب صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے 2 ماہ قبل کئے جانے والے مطالبے کو دہراتے ہوئے کانگریس سے استدعا کی کہ اگلے 5 سال میں امریکی خلائی سکیورٹی نظام میں مزید 8 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے، جب کہ منصوبے کے تحت ایسا نظام تیار کیا جائے گا جو جام نہ کیا جا سکے۔

نائب صدر مائیک پنس نے کہا کہ روس اور چین کو روکنے کے لیے خلائی فورس کا قیام ضروری ہے، کیونکہ یہ دونوں ممالک تیزی سے سیٹلائٹ کے خلاف صلاحیت حاصل کرنے کی جانب گامزن ہیں اور جلد ہی اپنے سیٹلائٹ ہمارے سیٹلائٹ کے قریب لا سکیں گے۔ جس کے باعث ہمارے خلائی نظام کو ایسا خطرہ لاحق ہو گا جو اس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔

Image result for space force

دوسری جانب مائیک پینس کی تقریر کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک بار پھر ٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے واضح طور پر خلائی فورس کی تشکیل کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ 2 ماہ قبل دنیا پر غلبے کے جنون کے پیش نظر امریکی صدرٹرمپ نے خلائی فورس کی تشکیل کا حکم دیا تھا۔ ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ خلا میں بھی قیادت کریں گے کسی اور کی قیادت منظور نہیں جبکہ خلا میں چین اور روس کی سبقت ناقابل برداشت ہے۔ چین اور روس سے پہلے ہم خلا میں موجود ہوں گے۔

loading...
loading...