روسی صدر ولادی میر پیوٹن شمالی کوریا کے صدر کے گن گانے لگے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ماسکو :روسی صدر ولادی میر پیوٹن شمالی کوریا کے صدر کے گن گانے لگے،کہا کہ کم جونگ ان قابل اور سمجھدار سیاستدان ہیں ۔

امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان جوہری تنازعہ برقرار ہے ،ایسے میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے شمالی کوریا کے صدر کی فتح کا اعلان کردیا۔

روسی صدر کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان جوہری تنازعے کی جنگ امریکا سے جیت چکے ہیں،شمالی کوریا کے صدر نے امریکا کو شکست دے کر  اپنے اسٹریٹیجک مقاصد حاصل کرلئے ہیں ،شمالی کوریا کے پاس ایٹمی ہتھیار اور عالمی سطح پر 13ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں،  جو عملی طور پر کسی بھی حد تک پہنچ سکتا ہے۔

دوسری جانب نئی جاری سیٹلائیٹ تصاویر سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان مزید  بیلسٹک میزائل تجربے کی تیاریاں کررہے ہیں۔