رمضان کے ساتھ ہی اشیاء خوردونوش میں ہوشربا اضافہ

veg

کراچی : رمضان کا دسترخوان سجانا عوام کیلئے مشکل ہوگیا ۔منافع خوروں نے ماہ مقدس کے آتے ہی پھل سبزیوں  اور گوشت کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا شہری پریشان ہیں۔

مہنگائی جانے کا نام نہیں لے رہی اور بجلی آنے کا نام نہیں لے رہی ماہ رمضان میں بھی عوام کے کاندھوں پر  لوڈ شیڈنگ کا لوڈ کم نہ ہوا۔کراچی میں بھی کئی علاقوں میں بجلی کا منٹوں آنا اور گھنٹوں جانا جاری ہے،کے الیکٹرک کے رویے پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔

بجلی ہی نہیں پانی کی پریشانی بھی شہریوں کا پیچھا نہیں چھوڑ رہی ۔ اور اس حال میں بھی عوامی نمائندے سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں۔بورےوالا شہراوراطراف میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے اور  افطارکےاوقات میں گیس کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

loading...
loading...