رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا چاند آج نظر آئے گا یا نہیں،سب شام ہونے کا انتظار کر رہے ہیں،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔

کیا بچے کیا بوڑھے اور کیا جوان،سب کی نظریں آج آسمان پر مرکوز ہوں گی کیونکہ سب رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مشتاق ہیں!۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا،چاند کی رویت کا شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتیں مد نظر رکھ کر کریں گے۔

دوسری جانب  ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں مطلع صاف ہونے کے باعث آج چاند دکھائی دینے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں غروب آفتاب 7بج کر 10منٹ پر ہوگا، غروب آفتاب کے بعد چاند 61 منٹ تک  آسمان پر موجود رہے گا ۔

loading...
loading...