راولپنڈی و اسلام آباد: ہیوی ویٹ امیدوار مدمقابل

khaqanimage

راولپنڈی اسلام آباد میں قومی و صوبائی نشستوں پرہیوی ویٹ امیدوار میدان میں اترے ہیں۔ آخری روزعمران خان ، شاہد خاقان عباسی، بیرسٹرظفراللہ، غلام سرورخان اور راجہ عمران اشرف نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

2018 کے انتخابات میں ہوگا بھاری مقابلہ متوقع ہے اور  مختلف جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، این اے53 اسلام آباد کیلئے مضبوط امیدوارمیدان میں ہیں۔

عمران خان کی جانب سے وکیل علی بخاری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرقانون بیرسٹرظفراللہ نے بھی اسی حلقے سے کاغذات جمع کروائے۔

دوسری جانب حلقہ این اے 54 میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ عمران اشرف نے کاغذات جمع کرائے، ن لیگ کے سابق وزیرقانون بیرسٹرظفراللہ نے اس حلقے سے بھی کاغذات جمع کردایئے۔

این اے 63 ٹیکسلا سے پی ٹی آئی کے غلام سرور اعوان نے ٹیکسلا میں کاغذات جمع کروائے۔

loading...
loading...