راولپنڈی میٹرو میں خسارے کی وجہ شہباز شریف کی کرپشن ہے،عمران خان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میٹرو میں خسارے کی وجہ شہباز شریف کی کرپشن ہے۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب

شہباز شریف اور ان کےاورنج لائن منصوبوں کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔

بدھ کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں میں کہا کہ راولپنڈی میٹرو منصوبے کی آڈٹ رپورٹ نے5 ارب روپے کے نقصان کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شہباز شریف کی کرپشن اور کرپٹ طرز عمل کے باعث راولپنڈی میٹرو منصوبہ 5 ارب روپے کا خسارہ کرچکا ہے، اس رقم سے شوکت خانم جیسا ایک بہترین اسپتال بنایا جاسکتا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ جب بھی میٹروز اور اورنج لائن جیسے منصوبوں کی پڑتال کی جائے گی یہ راز کھلے گا کہ  خسارے سے چلنے والےان منصوبوں کی تعمیر کامقصدکمیشن کھانا اور کک بیکس سے تجوریاں بھرنا تھا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کرپشن کا انکشاف آڈٹ رپورٹ میں ہوا ہے۔

loading...
loading...