راولپنڈی این اے 59سے چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی چیلنج

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:راولپنڈی این اے 59سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئےہیں، جواز سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہونے کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

شاہد اورکزئی نامی در خواست گزار کی جانب سے چیلنج کیے جانے والی در خواست میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اس لئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔

چوہدری نثار نےاین اے 59 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ، آراو نے شاہد اورکزئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے چوہدری نثار اور اعتراض کنندہ کو 14 جون کو طلب کرلیا ہے۔

loading...
loading...