راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی:راولپنڈی اوراسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

رات گئے ہونے والی موسلا دھار بارش نے جڑواں شہروں کا موسم خوشگوار کردیا ۔

مارگلہ کی پہاڑیوں کی طرف سے اچانک بادل آئےاورگرج چمک کیساتھ برسنا شروع ہوگئے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں سمیت مالا کنڈ،ہزارہ،پشاور،کوئٹہ، ژوب،بالائی فاٹا،کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  مزید ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔