راولپنڈی ،اسلام آباد اورگردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:راولپنڈی ،اسلام آباد اورگردونواح میں گرج چمک کیساتھ آج پھربارش ہورہی ہے ،جس سے موسم خوشگوارہوگیا، شہری سہانے موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

جڑاوں شہروں کا موسم آج بھی سہانا  ہے،مغربی ہوائیں داخل ہونے سے اسلام آباد ،راولپنڈی اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا۔

مارگلہ کی پہاڑیوں میں چھائے کالے بادل برسے تو موسم بھی خوشگوار ہوگیا،شہری دلکش موسم کے خوب مزے لے رہے ہیں۔

ایسے میں محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں، ملاکنڈ، ہزارہ، مردان،پشاور، کوہاٹ،گوجرانوالہ،لاہوراور گلگت بلتستان سمیت دیگر مقامات پرتیزہواؤں  اور گرج چمک کیساتھ  بارش کی پیشگوئی کردی ۔

loading...
loading...