راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت میں پیش نہ ہوسکے

pervaizimage

اسلام آباد:  سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بیماری کے باعث احتساب عدالت پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت نو اگست تک ملتوی کردی۔

 گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو آج طلب کررکھا تھا مگر وہ بیماری کے باعث پیش نہ ہوسکے۔

 راجہ پرویز اشرف کے وکیل افتخار شاہد کی طرف سے حاضری معافی کی درخواست دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ راجہ پرویز اشرف بیماری کے باعث عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوسکتے لہٰذا انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے سابق وزیراعظم کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت نو اگست تک ملتوی کردی۔

loading...
loading...