راجرزکپ ٹینس:رافائل نڈال اور نوواک جوکووچ پری کوارٹرفائنل میں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ٹورنٹو:بارش سےمتاثرہ راجرزکپ ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ رافائل نڈال، نوواک جوکووچ اورالیگزینڈر زیویریونےپری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔

ٹورنٹومیں جاری ٹورنامنٹ میں رافائل نڈال کی راؤنڈ آف 16تک رسائی میں کچھ دیرکیلئےبارش حائل ہوگئی تاہم عالمی نمبرایک نےفرانس کےبینوت پائرکواسٹریٹ سیٹس میں مات دےکرآخری 16کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔

نڈال نےصرف 74منٹ میں چھ دواورچھ تین سےفتح سمیٹتے ہوئےتیسرےراؤنڈ میں قدم رکھ دئیے۔

نائنتھ سیڈنوواک جوکووچ وائلڈ کارڈ پیٹرپولانسکی کا پتہ صاف کرتےہوئےپری کوارٹرفائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا،جوکووچ نےچھ تین اورچھ چارسےکامیابی حاصل کی۔

سیکنڈ سیڈ جرمنی کےالیگزینڈرزیویریونےامریکا کےبریڈلےکلاہن کیخلاف چھ چاراورچھ چارسےفتح حاصل کی۔

loading...
loading...