راجرزکپ ٹینس:جوکووچ اوراسٹین واورنکا نے پہلی رکاوٹ عبورکرلی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ٹورنٹو:سابق عالمی نمبرایک سربیا کےنوواک جوکووچ اورسوئٹزرلینڈکے اسٹین واورنکا نےراجرزکپ ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلی رکاوٹ عبورکرلی۔

کینیڈا کےشہرٹورنٹومیں جاری ایونٹ کےابتدائی راؤنڈ میں ومبلڈن چیمپئن نوواک جوکووچ نےبوسنیا کے مرزا بیسچ کو اسٹریٹ سیٹس میں زیرکرکےاگلےمرحلےمیں جگہ بنالی،عالمی نمبر10جوکووچ نےچھ تین اورسات چھ سےفتح سمیٹی۔

تین مرتبہ کےگرینڈ سلم ونرسوئٹزرلینڈ کےاسٹین واورنکا کو آسٹریلیا کےنک کرگیوزکیخلاف فتح کیلئے جدوجہد کرنا پڑی۔

کرگیوزنےپہلا سیٹ چھ ایک سےجیت کربرتری حاصل کی لیکن واورنکا نےاگلےدونوں سیٹس ٹائی بریکرپرسات چھ اورسات چھ سےجیت کردوسرےراؤنڈ میں قدم رکھ دئیے۔

loading...
loading...