رابطہ کمیٹی کا فاروق ستار کے گھر جانے کا اعلان

knor

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ایک بار پھر فاروق ستار کے گھر جانے کا اعلان کردیا۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان کنور نوید جمیل  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاروق بھائی کا مطالبہ تھا کہ تمام امیدواروں کو دستبردار کیا جائے۔ سب کے بعد کامران ٹسوری دستبردار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ باہمی اتحاد قائم رکھنے کیلئے فاروق ستار بھائی کی بات مان لی۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزیدکہا کہ تنازعہ سے بچنے کیلئے شبیر قائم خانی دستبردار ہوگئے۔

کنور نوید نے رابطہ کمیٹی کا فاروق ستار کے گھر جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ کمیٹی فاروق ستار کو ساتھ لےکر بہادرآباد آئے گی۔

loading...
loading...