رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو بطور پارٹی سربراہ برطرف کردیا

farooq

کراچی:متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو کنوینئر کے عہدے سے برطرف کردیاگیا ہے۔

کراچی میں رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ کمیٹی کو اعتماد میں لائے بغیر پارٹی آئین میں تبدیلی کی گئی۔ فاروق ستار نے پارٹی کے تمام اختیارات حاسل کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار سے بات کرنے کی بہت کوشش کی۔ کوشش کی گھر کی بات گھر میں رہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں اعلان کیا کہ فاروق ستار کو پارٹی کنوینئر کے عہدے سے سبکدوش کر رہے ہیں۔ فاروق بھائی آج بھی پارٹی کے کارکن ہیں۔ انہیں ذمہ داریوں سے سبکدوش کررہے ہیں۔

کنور نوید نے کہا کہ کامران ٹسوری فاروق بھائی کے ذاتی دوست ہیں۔ انہیں دوستی پر رابطہ کمیٹی میں شامل کیا اور ڈپٹی کنوینئر بنادیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ فاروق ستار کی وجہ سے پوری رابطہ کمیٹی پریشان تھی۔ فاروق ستار کو سب نے سمجھانے کی کوشش کی۔  کامران ٹسوری کی مخالفت کی تو فاروق ستار ناراض ہوگئے۔

loading...
loading...