ذوالفقار کھوسہ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ءذوالفقار کھوسہ نے پاکستان تحریک  انصاف میں شمولیت اختیار کرلی  ۔

جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گرگئی،لیگی رہنماء ذوالفقار کھوسہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق ،ذوالفقار کھوسہ مسلم لیگ ن کی قیادت سے ناراض ہیں اور وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس سے چند ماہ قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار کھوسہ کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

ذوالفقار کھوسہ کے ساتھ ان کے بیٹے اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کا بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔

loading...
loading...