دہشت گردی کیخلاف طالبعلم اپنا کردار ادا کریں ، ممنون حسین

File Photo

File Photo

اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے طلبہ اپنا کردار ادا کریں۔

وہ اسلام آباد  نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب  کررہے تھے۔ صدر نے طالبات پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں کردار ادا کریں۔

صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کا خاتمہ صرف طاقت سے ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے باعث طالبعلموں پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔