دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،وزیراعظم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن  جاری رہے گا۔

جمعرات کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان میں دہشتگردوں سے لڑائی کے دوران شہید ہونے والے کرنل سہیل کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کی جانب سے کرنل سہیل کےاہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت ، شہیدکےدرجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی۔

اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، ہمارے فوجیوں نے اپنے خون سے آزادی کی قیمت ادا کی، اس سے بڑی کوئی قربانی نہیں، ہم بطور قوم دشمن کیخلاف سینہ سپر اورمتحد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہادرافواج سرزمین پاک سےآخری دہشتگردکےخاتمےتک پرعزم ہوکرلڑتی رہیں گی۔

loading...
loading...