دہری شہریت کیس:4 نومنتخب سینیٹرز کا عبوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں 4 نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کاعبوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے فل بینچ تشکیل دے دیا۔

ہفتے کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے دہری شہریت از خود نوٹس پر سماعت کی۔

اٹارنی جنرل چوہدری سرور کے معاملے پر عدالت کو بتایا کہ برطانوی قانون کے مطابق شہریت دوبارہ بحال ہوسکتی ہے،ہائیکورٹ کا 2002میں دوہری شہریت کا فیصلہ موجود ہے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم جاری کیا کہ نو منتخب سینیٹرز چوہدری سرور، سعدیہ عباسی، نزہت صادق، اور ہاروں اختر کی کامیابی کا عبوری نوٹیفکیشن جاری کیا جائےتاکہ وہ 12مارچ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حصہ لے سکیں۔

عدالت نے مزید سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دینے کا بھی حکم جاری کر دیا ۔

loading...
loading...