دہری شہریت کیس: رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

 فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نےدہری شہریت کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما ءرحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

منگل کو چیف جسٹس پاکستان کی میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے توہین عدالت کی مختلف درخواستوں کی سماعت کی۔

درخواست گزار محمود اختر نقوی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود رحمان ملک نے دہری شہریت کیس میں فیصلہ خلاف آنے کے بعد مراعات واپس نہیں کیں،عدالت نے رحمان ملک کو 15دن میں مراعات واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رحمان ملک کے خلاف عدالت نے آبزرویشن دی،انہوں نے عدالت کے کہنے کے باوجود مراعات واپس نہیں کیں۔

عدالت نےرحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔

loading...
loading...