دہری شہریت کیس:سپریم کورٹ کا 15 روز میں تفصیلات پیش کرنے کا حکم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کی دوہری شہریت کے کیس میں 15روز میں تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

بدھ کوسپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سرکاری ملازمین کی دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے سرکاری ملازمین کی دوہری شہریت کی تفصیلات پیش نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کیا اور وجہ پوچھی تو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ  نے حتمی رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید مہلت کی استدعا کی۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 2صوبوں کی رپورٹ آچکی تاہم دیگرصوبوں رپورٹس آنا باقی ہیں ۔

چیف جسٹس نے کہاکہ سرکاری افراد  گڑبڑ پر پکڑے جاتے ہیں تو باہرچلے جاتے ہیں ،پارلیمینٹیرینزکو دوہری شہریت پرنااہل کیاگیا ۔

 چیف جسٹس نے مزید کہاکہ ابھی صرف دوہری شہریت کے حوالے سے معلومات لے رہے ہیں ،جس کے بعد شہریت چھپانے والوں کے خلاف ایکشن طے کریں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ دوہری شہریت چھپانے والے کی مخبری کرنے والے  کوایوارڈ دیں گے ،تفصیلی رپورٹ 15روز میں  عدالت میں پیش نہ کی گئی تو ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کارروائی کریں گے،سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی  ۔

loading...
loading...