دہری شہریت چھپانا جرم قرار

saqibnisarimage

دہری شہریت رکھنا قانوناً جرم نہیں مگر اسے چھپانا جرم ضرور ہے، چیف جسٹس آف پاکستان نے ججز اور سرکاری افسران کی دوہری شہریت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے۔

دہری شہریت چھپانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، دہری شہریت رکھنے والے ممبر پارلیمنٹ نہیں بن سکتے مگر سرکاری افسران سے متعلق دہری شہریت کا قانون خاموش ہے، کیا قانون میں ارکان اسمبلی سے تعصب برتا جارہا ہے؟

جسٹس عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ دوہری شہریت کے قانون کا اطلاق ارکان پارلیمنٹ کی طرح افواج پاکستان پر بھی ہوتا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگلے مرحلے میں پاک فوج کے حوالے سے بھی تفصیلات لیں گے اور معاملہ حکومت کو بھجوائیں گے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ قوانین بنانا اور اپڈیٹ کرنا عدالتوں کا کام نہیں، حکومتوں کا ہے۔

loading...
loading...