دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز جیت لی

بابر اعظم 97رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے

بابر اعظم 97رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے

کراچی:  پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 82رنز سے شکست دےکر سیریز اپنے نام کرلی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم 20ویں اوور میں 123رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے چیڈوک والٹن 40اور دنیش رام دین 21رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3، شاداب خان اور حسین طلعت نے 2،2 وکٹیں جبکہ محمد نواز اور حسن علی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سےقبل پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 205رنز بنائے تھے۔

اوپنر بابراعظم نے1چھکے اور 13چوکوں کی مددسے 97رنز کی شاندار  ناقابلِ شکست باری کھیلی۔

کیریئر کا دوسرا میچ کھیلنے والے حسین طلعت نے 41گیندوں پر 63رنز اسکور کیے۔

بابر اعظم اور حسین طلعت نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 119رنز جوڑے۔

شعیب ملک 7گیندوں پر 17رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے رایادامرٹ، کیزرک ولیمز اور اوڈین اسمتھ نے 1، 1وکٹ حاصل کی۔

بابر اعظم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

loading...
loading...