دوسرا ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو پھر ہرادیا

scotlandimage

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں اسکاٹ لینڈ کو پاکستان نے چوراسی رنز سے شکست سے دوچار کردیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو جیتنے کےلئے 167 رنز کا ہدف دیا  ۔

ایڈنبرگ میں ہونے والے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں5 وکٹ پر166 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے احمد شہزاد اور فخر زمان نے 60 رنز کا  آغاز مہیا کیا، سب سے پہلے احمد شہزاد نے پویلین کی راہ دیکھی ، انہوں نے  24 رنز اسکور کیے۔

مجموعی اسکور میں صرف 2رنز کے اضافے کے بعد 6 چوکوں کی مدد سے 33 بنانے والے دوسرے اوپنر فخرزمان بھی کریز پر نہ ٹھر سکے۔

 چودر رنز پر کپتان سرفراز احمد آوٹ ہونے والے تیسرے بیٹسمین تھے۔ لہذا مجموعی طور پر مقررہ اوورز میں پاکستان ٹیم ایک سو چھیاسٹھ رنز بناسکی تاہم ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم محض بیاسی رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ اور اب پاکستان نے دو صفر سے یہ سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

loading...
loading...