دوسران ون ڈے:زمبابوے کے ہاتھوں افغانستان کو 154رنز سے شکست

فائل فوٹو

فائل فوٹو

شارجہ :زمبابوےنےافغانستان کو دوسرے ون ڈے میں 154رنزسےشکست دےکر5میچزکی سیریز1-1سےبرابرکردی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوےنےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےبرینڈن ٹیلرکی سنچری کی بدولت بورڈ پر333کا مجموعہ سجایا، ٹیلرنے125رنزکی اننگزکھیلی، سکندررضا نے92رنزاسکورکئے۔

افغانستان کی جانب سے لیگ اسپنر راشدخان نے 2اورمجیب الرحمن نےایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کےتعاقب میں افغان بیٹسمین زمبابوین بولرزکےآگےنہ ٹھہرسکے اورپوری ٹیم 30اوورزمیں صرف 179رنزپرڈھیرہوگئی۔

دولت زدران 47اوررحمت شاہ 43رنزبنا کرنمایاں رہے، گریم کریمر نے 4اورٹیندائی چتارا نے 3شکارکئے۔

loading...
loading...