دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ:قومی ٹیم کا 5روزہ ٹریننگ کیمپ آج سے لاہور میں شروع

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے منتخب قومی اسکواڈکا5روزہ ٹریننگ کیمپ آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں شروع ہوگا۔

قومی ٹیم کی دورہ برطانیہ کیلئے طویل فارمیٹ کےمیچزکیلئےشاہینوں کی تیاریاں جاری ہیں،مختصرکیمپ آج سے لگے گا۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے مشکل دورےکیلئے 16رکنی اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے جس میں 10بیٹسمین اور6 بولرزشامل ہیں۔

 منتخب اسکواڈ کا  کیمپ بدھ سے قذافی اسٹیڈیم میں لگے گا، کوچزکی زیرنگرانی کھلاڑی 5 روزتک ٹریننگ کریں گے۔

 قومی ٹیم 23 اپریل کو آئرلینڈ روانہ ہوگی،جہاں پاکستان 11 مئی سے آئرلینڈ کیخلاف واحد ٹیسٹ کھیلے گا۔

 قومی ٹیم اس کےبعد انگلینڈ روانہ ہوجائے گی جہاں وہ 24 مئی سے انگلینڈ کیخلاف 2ٹیسٹ میچزکھیلے گی۔