دنیاپور: بچی پر کتے چھوڑنے والا ملزم گرفتار

File Photo

File Photo

دنیا پور : آج نیوز کی خبر پر انتطامیہ کا  ایکشن ،دنیا پور میں گیارہ سالہ بچی  پر کتے چھوڑنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا۔

دنیا پور میں چند روز قبل تھانہ صدر کے نواحی علاقے میں کھال کے تنازعہ پربا اثر افراد  نے   غریب کاشتکار بشیرخان  کی  بیٹی حسینہ بی بی پر کتے چھوڑ دیے تھے ، کتوں نے بچی کو شدید زخمی کردیا تھا۔

آج نیوز پر خبر نشر ہوئی تو  پولیس بھی حرکت میں آ گئی اورمرکزی ملزم محمد اسلم کو گرفتار کر لیا۔

دیگر ملزمان محمد عارف، محمد اکر م اور محمد اکبر نے عبوری ضمانت کرالی ہے۔

loading...
loading...