دالبندین میں خودکش حملہ،2سیکیورٹی اہلکاروں سمیت6افراد زخمی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ:دالبندین میں کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر خودکش حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے۔

ہفتے کو چاغی کے شہر دالبندین میں ترقی کے دشمنوں نے وار کیا،یہ اندوہناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینڈک پروجیکٹ سے بس غیر ملکی انجینئروں لے کر دالبندین ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوئی کہ اچانک کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی بس سے ٹکرائی جس سے زوردار دھماکا ہوا۔

بس میں سوار 3غیر ملکی انجینئرز ،2سیکیورٹی اہلکار اور ایک بس درائیور زخمی ہوگئے، واقعے کے فوری بعدٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں  اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا،جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق،غیر ملکی زخمیوں کو طبی امداد کے بعد کراچی جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں اور ڈرائیور کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی  اہلکار فوراً موقع پر پہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

loading...
loading...