خیبرپختونخوا میں 3روزہ انسدا پولیو مہم کا آج دوسرا روز

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور:خیبر پختونخوا کے 17اضلاع میں 3روزہ انسداد پولیو مہم آج  دوسرے روز بھی جاری ہے۔

 خیبرپختونخوا کے 7اضلاع سمیت فاٹا کی 7ایجنسیوں اور نیم قبائلی علاقوں ایف آررزمیں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کاآج دوسرا روز ہے،مہم میں مجموعی طور پر44لاکھ 37ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

انسداد پولیومہم کیلئے 16ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جبکہ صوبہ بھر میں 36ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔

فاٹا کی 7ایجنسیوں اور 6نیم قبائلی علاقوں میں انسداد پولیو مہم کے دوران 10لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرےپلانے کا ہدف مقرر کیا گیاہے ۔

کے پی میں انسداد پولیو مہم کیلئے 13ہزار953موبائل،1ہزار79فکسڈ،735ٹرانزٹ،335رومنگ جبکہ فاٹا میں  3ہزار 709نو ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں ۔

خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو پشاور،مردان،نوشہرہ،چارسدہ،ملاکنڈ،لوئرواپردیر،کوہاٹ،ہنگو،صوابی،لکی مروت،بنوں،ٹانک ڈی آئی خان،چترال اورکرک میں چلائی جائے گی،فاٹا اور نیم قبائلی علاقوں میں 10ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔

loading...
loading...