خیبرپختونخوا: اسکول کی چھٹیوں میں 10دن کا اضافہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور:خیبر پختونخوا میں گرمی سے پریشان بچوں کو اسکول سے چھٹیاں مل گئیں۔

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے شدید گرمی کے باعث  بچوں کی  بے ہوشی کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے پرائمری اور مڈل اسکولوں میں دس دن کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواجسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان  کا کہنا ہے کہ احکامات پر عمل درامد نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی  اور  جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

ریگولیٹری اتھارٹی اس سلسلے میں چھاپے بھی مارے گی۔

loading...
loading...