خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس، کتنے ارکان حلف اٹھائیں گے؟

kpkimage

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے تیرہ اگست کو بلائے جانے والے اجلاس میں ایک سو چوبیس کے بجائے ایک سو تیرہ ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

نونشستوں پر دوبارہ انتخاب ہوگا جبکہ دو ترجیحی نشستوں کی خواتین کاغذات نامزدگی جمع نہ کروانے کی وجہ سے حلف نہیں اٹھا سکیں گی،سات نشستوں پر کامیا ب ہونے والے ارکان اسمبلی قو می اسمبلی کی نشست کی وجہ سے یہ نشستیں چھوڑ رہے ہیں۔

دو نشستوں پر دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے پہلے ہی انتخابات ملتوی کئے جا چکے ہیں۔

loading...
loading...