خسارے پرقابو پانے کیلئے حکومت کو12 ارب ڈالرزکی ضرورت ہے: اسد عمر

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ خسارے پرقابو پانے کیلئے حکومت کو12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

غیرملکی میگزین بلوم برگ کو انٹرویو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگلے6ہفتوں میں حکومت کو10سے12ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔بانڈز کا اجرا بھی رقم کے حصول کا ذریعہ ہوگا۔

تحریک انصاف کے ممکنہ وزیر خزانہ نے امریکی وزیرخارجہ کے آئی ایم ایف کے حوالے سے بیان پر دوستانہ مشورہ دیا اور کہا کہ امریکا پہلے خود پر موجود چینی قرضے سے نمٹے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہےلیکن اس میں چینی قرض کی ادائیگی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ 60ارب ڈالر سے زائد کے بیلٹ اینڈ روڈ انفراسٹرکچر منصوبوں میں مزید شفافیت لائی جائے گی۔

انہوں نے سی پیک کے تمام منصوبے منظرعام پر لانے کا بھی وعدہ کیا۔

loading...
loading...