خراب موسم ،نواز شریف کو اسلام آباد لے جانے والی پرواز منسوخ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:خراب موسم کے باعث سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو اسلام آباد لے جانے والی پرواز منسوخ ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث مذکورہ پرواز لاہور سے اسلام آباد نہیں آسکی، جس کی وجہ سے نواز شریف اور مریم نواز آج احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف نیب کے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہوگی۔

احتساب عدالت میں پیشی کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد روانگی کیلئےسابق نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اپنے گھر سے ایئرپورٹ پہنچے، تاہم فلائٹ منسوخ ہوجانے کے باعث انہیں ایئرپورٹ سے واپس گھر جانا پڑ گیا۔

اسلام آباد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔

loading...
loading...