خانیوال: نوجوان ڈاکو قرار دے کر قتل

cropimage

خانیوال: خانیوال میں اندھیر نگری، چوپٹ راج، نوجوان کو ڈاکو قرار دے کر سرعام قتل کر دیا گیا۔

لیاقت بکری چوری کے الزام میں سزا کاٹ کر آیا تھا، بے گناہ تھا، مخالفین نے قتل کیا، والدین کی دہائی۔ جس کا بیٹا دردناک تشدد سے مارا جائے، اس ماں کا یہی حال ہوتا ہے۔

یہ خانیوال چھب کلاں کا رہائشی نوجوان ہے، جس پر تشدد کی وجہ بکری چوری کا الزام لگایا۔  درندوں نے ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے مار مار کر مار ڈالا۔

بوڑھے باپ کی فریاد بھی کسی نے نہ سنی، جہاں پولیس کا کوئی نظام نہ ہو،  وہاں کا دستور ایسا ہی ہوتا ہے،بوڑھے ماں باپ کے دکھ کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا، اہل علاقہ بھی انصاف مانگ رہے ہیں۔

لواحقین کا الزام ہے، پرانی رنجش کا ان کے بیٹے سے بدلہ لیا گیا ہے، پولیس نے بھی قتل کرنے والوں کی معاونت کی ہے،ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

loading...
loading...