خاتون کے سلمان مجاہد بلوچ  پر زیادتی اور بلیک میلنگ کے سنگین الزامات

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:پی ایس پی کو خیر آباد کہہ کر ایم کیو ایم میں واپس آنے والے سلمان مجاہد بلوچ پر علینہ نامی خاتون نے ریپ اور بلیک میلنگ کا الزام لگا دیا۔

خاتون نے سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف گلشن اقبال تھانے میں درخواست دے دی۔

درخواست میں خاتون نے مؤقف اپنایا ہے کہ سلمان مجاہد بلوچ نے اسلام آباد لے جا کر زیادتی کی اور شادی کا جھوٹا وعدہ کیا۔

درخواست میں مزید بتایا گیا کہ  نازیبا ویڈیوز بنا کر40 لاکھ روپے مانگے۔ نہ دینے پر جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دی۔ بھائی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے پولیس سے تحفظ کا مطالبہ کردیا۔

loading...
loading...