حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے میں صرف 3ماہ رہ گئے،خورشید شاہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے میں صرف 3ماہ رہ گئے،نگراں حکومت کیلئے مشاورت شروع ہوجانی چاہیے۔

منگل کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نگراں حکومت کی تشکیل کیلئے عوامی مدد مانگ لی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی آئینی مدت پورے ہونے میں صرف 3 ماہ رہ گئے ہیں لیکن اب تک عبوری حکومت کیلئے مشاورتی عمل شروع نہیں ہوا،نگراں وزیراعظم کا تقرر اہم ذمہ داری ہے اس معاملے پر عوام بھی نام دے سکتے ہیں جن پرمشاورت کی جائے گی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ لودھراں میں ضمنی الیکشن کا نتیجہ موروثی سیاست کیخلاف عوامی ردعمل ہے،عام انتخابات کے بعد نئے سیاسی رستے کھلیں گے۔

loading...
loading...