حلف برداری کی تقریب،عمران خان نے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو مدعو کرلیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان حلف برداری کی تقریب میں اپنے پرانے ساتھیوں کو نہ بھولے، ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو مدعو کرلیا۔

عمران خان نے 26سال قبل جن ساتھیوں کے ساتھ ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھائی،اب انہی کھلاڑیوں  کے سامنے وزارت عظمیٰ کا حلف بھی اٹھائیں گے۔

کپتان نے 1992ورلڈکپ کے فاتح اسکواڈ کو  تقریب حلف برداری میں مدعو کرلیا،کھلاڑی بھی تقریب میں شرکت کیلیے پرجوش ہیں۔

دوسری جانب عمران خان نے بھارتی کھلاڑیوں سنیل گواسکر ،کپل دیو اور سدھو کو بھی دعوت نامہ بھیجا ہے۔

کرکٹ کے میدان سے سیاست کے میدان میں اور بھی کھلاڑی آئے  لیکن عمران خان وزیراعظم بننے والے پہلے کھلاڑی ہوں گے ۔

loading...
loading...