حسن اور حسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں شامل، پاسپورٹ بلاک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے مسلم لیگ (ن)کے قائد اورسابق وزیراعظم نوازشریف کےدونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں ڈال کر پاسپورٹ بلاک کردیئے ۔

ذرائع کے مطابق،نیب نے وزارت داخلہ کے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کو حسین اورحسن نواز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرکے ان کا پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست کی تھی۔

وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اورحسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں ڈال کرپاسپورٹ بلاک کردیئے۔

نیب کے مطابق،اب حسن اور حسین نواز اپنے پاکستانی پاسپورٹ پردنیا میں کہیں بھی سفر نہیں کرسکیں گے ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں بار بار طلب کئے جانے کے باوجود عدم پیشی پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں جبکہ نیب نے دونوں کو انٹرپول کے ذریعے وطن لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے حسن اور حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئےدرخواست دے رکھی ہے جس پر نگراں  کابینہ نے فی الحال کوئی فیصلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب سے نیب کی درخواست پر سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کا نام بھی ای سی ایل میں  ڈال دیا گیا۔

فوادحسن فواد کا نام بھی نیب کی درخواست پرکابینہ کی منظوری سےای سی ایل میں ڈالا گیاجبکہ فواد حسن فواد آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار ہیں اوران سے تحقیقات جاری ہیں۔

loading...
loading...