حج کرپشن کیس میں حامد سعید کاظمی کے اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے حج کرپشن کیس کے دوران منجمد کئے گئے حامد سعید کاظمی کے اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حامد سعید کاظمی کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایاکہ حج کرپشن کیس میں بریت کے باوجود منجمد بینک اکاؤنٹس بحال نہیں کئے جا رہے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے حامد سعید کاظمی کے اکاؤنٹس کی بحالی کا حکم دے دیا۔

حامد سعید کاظمی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے اپنے فیصلے میں اکاؤنٹس منجمد کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا تھا۔

loading...
loading...