حافظ آباد: مسافر ویگنوں میں تصادم، ایک خاتون جاں بحق اور پچیس زخمی

File Photo

File Photo

حافظ آباد: حافظ آباد میں دو مسافر ویگنوں میں تصادم ہو گیا۔ حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ پچیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

حافظ آباد کے علاقہ پیلو کے قریب جلالپور روڈ پر دو تیز رفتار مسافر ویگنیں آپس میں ٹکرا گئیں حادثے میں ایک خاتون موقع پرجاں بحق ہوگئیں ۔جبکہ  پچیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا جہاں پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک  ہے۔