جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:پاپ گلوکار سے نعت خواں اور مذہبی سکالر تک کا سفر طے کرنے والے جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا، مداحوں کو اچانک سوگوار چھوڑ جانے والی ہر دلعزیز شخصیت کی پہلی برسی   آج منائی جارہی ہے ۔

چمکتے چہرے، گہری بھوری آنکھوں، اور دراز قد والے جنید جمشید کا سراپا دلکش تھا،آواز اس سے بھی کئی گنا دلنشین تھی،80کی دہائی میں گلوکاری سے کیریئر شروع کرنے والے جنید جمشید بہت کم عرصے میں پاپ گلوکاری کے بے تاج بادشاہ بن گئے۔ ان کے شہرہ آفاق ملی نغمے دل دل پاکستان نے ان کو ہر ایک سے ممتاز کر دیا۔

دین کی جانب رغبت ہوئی تو جنید نے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا اور نعت خواں کی حیثیت سے نئی پہچان بنائی۔

جنید جمشید 7 دسمبر 2016ء کو طیارہ حادثے کے نتیجے میں دار فانی سے کوچ کر گئے مگر ان کے مداح رہتی دنیا تک انہیں یاد کرتے رہیں گے۔