جشن آزادی ، خواتین کی بھرپور تیاریاں

augustimage

جشن آزادی کی خوشیوں میں خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ مارکیٹ میں جاکر یوم آزادی کی مناسبت سے تیار خصوصی ملبوسات کی خریداری کر رہی ہیں۔

ماہ اگست آتے ہی وطن عزیز کی آزادی کی خوشیاں بچے بڑے سبھی جوش و خروش سے مناتے ہیں ۔

چودہ اگست کی تیاری کے لیے خواتین بھی کسی پیچھے کیوں رہیں ۔ نکل پڑی ہیں چاند اور تارے والے لباس اور سبز و سفید چوڑیوں کی تلاش میں تاکہ آزادی کی خوشیوں میں بھرپور انداز میں شرکت کر سکیں ۔

مارکیٹ میں آجکل سلی ہوئی شرٹس کے ساتھ ساتھ سبز ہلالی پرچم والے انسلے کپڑے بھی دستیاب ہیں جو کم قیمت بھی ہیں اور اپنی مرضی کے ڈیزائنز بھی بنوائے جا سکتے ہیں۔

کپڑوں کے ساتھ ساتھ قومی پرچم کے رنگ کی چوڑیوں کے مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔  خواتین کا کہنا ہے آزادی کی خوشیاں وہ سبز ہلالی پرچم کے رنگ کے لباس و چوڑیوں کو زیب تن کر کے منائیں گی ۔

loading...
loading...