جسٹس اعجاز کے گھر پر حملہ احتساب عدالت کو ڈرانے کی کوشش ہے،شیخ رشید

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر حملہ کرکے احتساب عدالت کو ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پیر کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید مخالفین پر برس پڑےکہا کہ اس بیان پر قائم ہوں کہ نوازشریف جیل جائیں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں نہ ہی کچھ چھپایا، اس کے باوجود اگر فیصلہ خلاف آیا تو چیخ نہیں ماریں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر انہوں نے الیکشن 2018میں تاخیر کی  پیشگوئی کی ساتھ ہی الیکشن میں حادثے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئےشیخ رشید بولے کہ احتساب عدالت کو ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔