جسٹس(ر)دوست محمد خان نگراں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے جسٹس(ر)دوست محمد خان کو نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر کردیا۔

خیبر پختونخوا کی نگرانی کیلئےایک اورریٹائرڈ جج کا انتخاب ہوگیا،سابق جسٹس دوست محمد خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہوگئے۔

منگل کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں نگراں وزیراعلی کیلئے اسپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں پراتفاق کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے اتفاق رائے کے  بعد جسٹس (ر) دوست محمد خان کو نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مقرر کردیا۔

ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ خیبرپختونخواحکومت اوراپوزیشن کے ناموں پرغورکیا گیا۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت صوبائی اسمبلی میں قائد ایوان اورقائد حزب اختلاف نگراں وزیراعلیٰ کے لئے کسی نام پر متفق نہ ہوسکے جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی، کمیٹی بھی کسی نتیجے پرنہ پہنچ سکی تو اسپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے الیکشن کمیشن کو 4 نام اعجاز قریشی، حمایت اللہ خان، منظور آفریدی اور جسٹس (ر) دوست محمد ریفر کئے تھے۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس جبکہ سپریم کورٹ کورٹ کے فاضل جج بھی رہ چکے ہیں ، وہ سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے چند ماہ قبل ہی ریٹائرہوئے ہیں۔

loading...
loading...