تین ملکی ٹی 20سیریز:پاکستان نے آسٹریلیا کوفائنل میں چھ وکٹوں سے شکست دیدی

فخر زمان نے 46گیندوں میں 91رنز بنائے

فخر زمان نے 46گیندوں میں 91رنز بنائے

ہرارے:پاکستان نے آسٹریلیا کو  چھ وکٹوں سے پچھاڑ کرتین ملکی ٹی20 سیریزاپنے نام کرلی۔

ہرارے میں کھیلی جانے والی تین ملکی ٹی 20سیریز کے فائنل میں پاکستان نے 184 رنز کا ہدف پاکستان نے چاروکٹوں پرحاصل کیا۔ فخرزمان نے 46 گیندوں پر91 رنزکی جارحانہ اننگزکھیلی۔

آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے  آٹھ وکٹوں پر 183 رنزبنائے۔

فنچ نے 47 اور شارٹ نے76 رنز اسکورکیے۔

آخری پانچ اوورز میں پاکستان نے نپی تلی بولنگ کی۔

ہدف کے تعاقب میں دو رنز پر پاکستان کی دو وکٹیں گرگئیں۔

سرفرازاحمد بھی 28  رنز بناکر چلتے بنے۔

فخرزمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے46 گیندوں پر91 رنزبنا کر فتح کو آسان کردیا۔

شعیب ملک43 رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پرحاصل کیا۔

فتح کے بعد پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی۔

loading...
loading...