تیسرا ون ڈے: بھارت نےجنوبی افریقا کو 124رنز سے شکست دیدی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کیپ ٹاؤن:بھارت نے جنوبی افریقا کو تیسرے ون ڈے میں 124رنزکےبھاری مارجن سے شکست دےکر6میچزکی سیریزمیں 0-3کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

کیپ ٹاؤن میں کوہلی اوربھارتی اسپنرزکا جادوچل گیا،پروٹیزکومسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئےویرات کوہلی کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 6وکٹوں کے نقصان پر303رنزکا مجموعہ بنایا، شیکھردھون نے 76اورکوہلی نے 160رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔

یہ ویرات کوہلی کی رواں سیریزمیں دوسری جبکہ کیرئیرکی 34ویں سنچری ہے۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقاکے بیٹسمین بھارتی اسپنرز کے سامنے بے بس نظر آئے اورپوری ٹیم صرف 179رنزپرڈھیرہوگئی، جےپی ڈومینی 51اورکپتان مارکرم 32رنزکےساتھ نمایاں رہے۔

کلدیپ یادوو اوریوزویندرچہل  نے 4،4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ویرات کوہلی مین آف دی میچ قرارپائے۔

loading...
loading...