توہین عدالت کیس میں وکیل کرنے کیلئے طلال چوہدری کو 5روز کی مہلت

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وکیل کرنے کیلئے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری  کو 5روز کی مہلت دے دی۔

طلال چوہدری توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری نے وکیل کرنے کی مہلت مانگ لی، کہتے ہیں جس کونسل کوساتھ آنا تھا اب وہ اس دنیا میں نہیں رہیں

منگل کو سپریم کورٹ میں جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

طلال چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت کو بتایا کہ جس کونسل نے ان کے ساتھ آنا تھا وہ اس دنیا میں نہیں رہیں۔

انہوں نے نیا وکیل کرنے کی مہلت مانگی، جس پرعدالت نے طلال چوہدری کو عاصمہ جہانگیر کی جگہ نیا وکیل کرنے کیلئے5دن کی مہلت دے دی۔

عدالت نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی سماعت 19فروری تک ملتوی کردی ۔

loading...
loading...