توہین عدالت کیس:عامر لیاقت کو شوکاز نوٹس ،جواب جمع کرانے کا حکم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عامر لیاقت کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 14روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

جمعے کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی3 رکنی بینچ نے عامر لیاقت کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

توہین عدالت کیس میں عامر لیاقت کے کلپس ان کی موجودگی میں عدالت میں چلوا کر دکھائے گئے،اس کے بعد عامر لیاقت کو  روسٹرم پر بلا کر مؤقف پوچھا گیا،جس پر عامر لیاقت نے کہا کہ یہ الفاظ مودی اور اجیت کماردیو کو کہے۔

اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ عدالت میں پھر جھوٹ بول رہے ہیں ایسا ڈرامہ یہاں نہیں چلے گا، ایسا شخص جسے یہ معلوم نہیں ہے کہ پبلک فورم پر کیا بولنا ہے، کیا ایسے شخص کو پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے کیلئے کس طرح کی زبان استعمال کرتے ہیں،اس طرح کی زبان استعمال کرنا حیران کن ہے۔

جس کے بعد سپریم کورٹ نے عامر لیاقت کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 2دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا گیا۔

loading...
loading...